کوہاڈ تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ ،دو افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) تربت کے کوہاڈ تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، تحقیقات جاری ہیں۔
کوہاڈ تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئےجبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمیل ولد ملک داد اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے اور معراج عارف زخمی ہو کر ہسپتال منتقل کیے گئے جہاں وہ دم توڑ گئے۔
مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، قتل کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں جبکہ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ: سِنجدی کوئلہ کان سے مزید 8 کان کنو ں کی لاشیں نکال لی گئیں