وزیر داخلہ محسن نقوی کا فردوس عاشق کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم کا دورہ،نئے سال اورسالگرہ کا کیک کاٹا

Jan 12, 2025 | 20:22:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کا فردوس عاشق کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم کا دورہ،نئے سال اورسالگرہ کا کیک کاٹا
کیپشن: وزیر داخلہ محسن نقوی کے موجودگی میں بزرگ افراد نئے سال کا کیک کاٹ رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ہوئی ہے،وفاقی وزیر داخلہ نے سینئر رہنما آئی پی پی کے ہمراہ نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

سید محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہاکہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا،اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم فاسٹ بولر کا پی ایس ایل 10سے دستبردار ہونے کا اعلان

آئی پی پی رہنما نے کہاکہ میرے حلقے کے عوام ہی میرے دکھ سکھ اور خوشی غمی کے ساتھی ہیں،ان کے ہمراہ سالگرہ اور نئے سال کی خوشیاں منانا خوشیوں کو مزید دوبالا کرنے کا باعث ہے،فردوس عاشق اعوان کا مزید کہناتھا کہ سید محسن نقوی ہمہ جہت اور متحرک سیاستدان، ان کے زیر انتظام قومی ٹیم کامیابیاں سمیٹ رہی،ان کی اولڈ ایج ہوم آمد بزرگ شہریوں کے لئے باعث فخر اور باعث خوشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغانستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان،اہم بلے باز کی واپسی