بی جے پی کے قریب سمجھے جانے والے دیواجیت بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بی جے پی کے قریب سمجھے جانے والے دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دیواجیت سائیکیا کو بی سی سی آئی کا سیکرٹری منتخب کرلیا گیا ہے،55 سالہ دیواجیت سائیکیا گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کے سابق سربراہ جے شاہ کے چیئرمین آئی سی سی بننے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی کریں گے، وہ اس سے قبل بی سی سی آئی کے بورڈ میں شامل تھے اور بی سی سی آئی کے نگران سیکرٹری تھے۔
دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ فینز کے درمیان ایک غیر معروف شخصیت ہیں تاہم ان کے بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں،دیواجیت سائیکیا نے بطور وکٹ کیپر بلے باز فرسٹ کلاس کرکٹ میں 4 میچز کھیلے جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 53 رنز سکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم،سرفراز احمدکا بیان بھی سامنے آگیا