احد رضا میر کا سجل علی کی تعریف میں بیان سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار احد رضا میر کا اپنی سابقہ اہلیہ اور معروف اداکارہ سجل علی کی تعریف میں دیا گیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی بڑی ہٹ رہی اور دونوں نے ایک ساتھ کئی ہٹ پروجیکٹس میں کام کیا ہے جبکہ دونوں رشتہ ازدواج میں بھی منسلک رہے تاہم ان کی شادی کچھ عرصہ بعد خاموشی سے ٹوٹ گئی اور انہوں نے اس بارے میں کبھی کھل کر بات نہیں کی،معروف جوڑی کی علیحدگی ان کے مداحوں کے لیے تکلیف دہ تھی۔
حال ہی میں احد رضا میر نے پاکستان کی معروف اداکاروں کے ساتھ اپنے کام کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے اور اپنی سابقہ اہلیہ سجل علی کی بھی تعریف کی ہے کہ وہ کتنی اچھی اداکارہ ہیں۔
احد رضا میر نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ رمشا خان، سجل علی اور دنانیر مبین کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ سب اپنے کام میں بہت اچھی ہیں،احد رضا میر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس پر ان کے مداح مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھیٹر بھگدڑ کیس میں الو ارجن کوعدالت سے بڑا ریلیف مل گیا