(24نیوز)پاکستان کو تیسرے ٹی 20 وہیل چئیر کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی۔
انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چئیر کرکٹ نے پاکستان کو ٹورنامنٹ کی میزبانی سونپ دی، وہیل چئیر کرکٹ ایشیا کپ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال ٹورنامنٹ میں شامل ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز مئی سے کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے لاہور، کراچی اور فیصل آباد کے میدان زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اہم فاسٹ بولر کا پی ایس ایل 10سے دستبردار ہونے کا اعلان