(ارشاد قریشی) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا،عدالت نے فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ 17 جنوری دے دی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاؤید رانا نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ آج اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے سماعت 2 بار مؤخر ہو چکی ہے، جس کے بعد تیسری بار اس کی تاریخ آج 13 جنوری مقرر کی گئی تھی۔
فیصلے سے پہلے حکومت PTI الزامات، 190 ملین کیس سے ملک کی بدنامی ہوئی، فیصلہ حقائق پر مبنی ہوگا، خواجہ آصف، واضح ہے فیصلہ کہاں لکھا گیا، اسد قیصر
عدالت نے پہلے 23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی۔
مزید پڑھیں:26 نومبراحتجاج،بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد
190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال تک اڈیالہ جیل میں جاری رہا۔
نیب نے 35 گواہان کے بیانات قلم بند کرائے، وکلائے صفائی نے تمام گواہان پر جرح مکمل کی۔
اہم گواہان میں سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان شامل تھے۔
ان کے علاوہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔