قرضہ دلوانے کا جھانسہ دےکر لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کرنےوالا ملزم گرفتار 

Jul 12, 2021 | 00:33:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)قرضہ دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو کی رہائشی خاتون ڈاکٹر نے پولیس کو بتایا کہ حبیب اللہ نامی شخص اسے وزیراعظم قرض سکیم کے تحت قرض دلوانے کا جھانسہ دے کر نشتر کالونی کے ایک مکان میں لے گیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم نے اسلحہ کے زور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا اور ملزم کے ساتھی اس دوران پہرہ دیتے رہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ ڈاکٹر سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مرتکب افرادکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہرقائد میں کورونا کے بعد ایک اور وبا پھوٹ پڑی، ڈاکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

مزیدخبریں