ٹھنڈی ہوائیں۔تیز بارش سےموسم خوشگوا ر۔محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں تیز بارش اورٹھنڈی ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ٹھنڈی ہواؤ ں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہر کا درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادنخان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت برسا۔ ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔ سندھ میں بھی شدید گرمی کے بعد بادلوں نے دستک دے دی۔ کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ آسمان پر چھائے بادلوں اور ہواؤں نے موسم کو دلفریب بنا دیا۔ تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، حیدر آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نےبارش کا سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا شوق 11افراد کی جان لے گیا۔۔۔ہوا کیا تھا جانیے!