(24نیوز) کورونا وائرس سے 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہوگئی جبکہ 1808نئے مریض سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 309، سندھ میں 3 لاکھ 47 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 463، بلوچستان میں 27 ہزار 994، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904، اسلام آباد میں 83 ہزار 764 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 3 ہزار 802 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 597 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 822، سندھ میں 5 ہزار 607، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 362، اسلام آباد میں 784، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 594 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں۔۔ تیز بارش سے موسم خوشگوا ر۔۔محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی