بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا: بزدار 

Jul 12, 2021 | 11:06:AM
بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا: بزدار 
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور دیگر انتظامیہ کو ہمہ وقت مستعدد رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےلاہور میں ہونے والی بارش کے بعد انتظامیہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنائی جائے، نکاسی آب کا کام بارش کے دوران اوربارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے ، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ نکاسی آب کیلئے وضع کر دہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔شہریوں کو کسی صورت مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہئے ۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ، واسا انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں ۔ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔عوام کے مسائل کاحل مشن ہے ،ٖغفلت برتنے والوں کےساتھ  سختی سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں۔۔ تیز بارش سے موسم خوشگوا ر۔۔محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی