(24نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی نالائقی، نااہلی سے کئی لوگ متاثر ہوئے، انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی۔عمران خان کومشورہ ہےمزیدظلم کےبجائےاپنےاعمال کیطرف دیکھواوراللہ سےمعافی مانگو۔
کشمیروادی لیپہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے عوام کو کشمیر کے بیٹے نواز شریف، شہباز شریف کا سلام، کشمیر نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کشمیر میں پھر شیر آ رہا ہے، ایک ووٹ چور یہاں نظر لگا کر بیٹھا ہے، آٹا چورو، چینی چورو، جان چھوڑو، وفاق سے ملنے والا بجٹ کشمیریوں کا حق ہے، انتخابی مہم نے مجھے کشمیر کے چپے چپے سےواقف کرا دیا۔کشمیریوں کےحقوق چھیننےنہیں دیں گے۔کشمیری دل کےخوبصورت اورمحبت کرنےوالےلوگ ہیں۔فوجی بھائیوں کی آخری بارتنخواہیں نوازشریف کےدورمیں بڑھی تھیں، فوج کاجب بھی بجٹ بڑھاوہ نوازشریف کےدورمیں بڑھا، عمران خان نےفوجی بھائیوں کی تنخواہیں نہیں بڑھائیں، ساڑھے400والی انسولین اب1100روپےمیں ملتی ہے،نوازشریف اس دھرتی کابیٹااورمحب وطن ہے، ترقی کاراستہ اپناناتواداروں کوبھی نوازشریف کےبیانیہ پرچلناہوگا،سناہےعمران خان ووٹ مانگنےآرہاہے، کشمیریواسکےسرکاری جلسوں میں جانااورپوچھناہماراحق چھیننےآئےہو، عمران خان سےپوچھناکیاہمیں بھی کلوچینی کیلئےلائنوں میں لگانےآئےہو۔تحریک انصاف کی حالت آزادکشمیرمیں پتلی نظرآتی ہے۔
تحریک انصاف کےوزراپیسےتقسیم کرتےرنگےہاتھوں پکڑےگئے، کشمیریوانہیں بتادیناکہ آپ بکنےوالےنہیں،نوازشریف پرچورچورکی قلعی بھی عدالتوں نےکھول دی،عمران خان بزدل آدمی،نوازشریف کامیدان میں مقابلہ نہیں کرسکتا،عدالت نے کہا نوازشریف اورشہبازشریف پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ،عدالت نے کہا شاہدخاقان عباسی،حمزہ شہبازپرکرپشن کاکوئی الزام نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی بہن مریم نوازپہلی خاتون ہےجونیب کےسیل میں رہ کرآئی ہے، 3ماہ کوٹ لکھپت جیل کےڈیتھ سیل میں سزائےموت کی چکی میں رہ کرآئی ہوں،نیب والےکہتےتھےآپ اتنی سخت باتیں نہ کرتیں توآج یہاں نہ ہوتیں، میں نےجواب دیاآج آزادکروپھروہ ہی بات کروں گی جوپہلےکرتی رہی۔عمران خان نیب کوکوسنےکی ضرورت نہیں،اپنےاعمال کیطرف دیکھو، عمران خان نےشریف خاندان پرجھوٹےالزام لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: بارش سے احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں