(24 نیوز)پنجاب میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کی 100 فیصد کورونا ویکسینیشن نہ ہونے پر یکم اگست کو سکولوں میں داخلوں پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ و ملازمین کی 100 فیصد کورونا ویکسی نیشن نہ ہونے پر سکولوں میں داخلوں پر پابندی لگا کر ڈی ای اوز کو کورونا ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ و ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔سرکاری وپرائیویٹ سکولز اساتذہ وملازمین کی 100 فیصدکورونا ویکسینیشن کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے سی ای او پرویز اختر نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔پہلے فیز میں ڈی ای اوز13 جولائی تک کوروناسرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے پاپند ہونگے۔
سی ایاو لاہور پرویز اختر کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولزاساتذہ وملازمین کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک ہوں گے۔کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں سے رعایت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:ملازمین کو 25 فیصدسپیشل الاؤنس نہ دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج