پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر ریڈزون سے مسلح شخص گرفتار

Jul 12, 2021 | 15:56:PM

(24 نیوز)اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر سے مشکوک شخص کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلیا، تھانہ سیکرٹریٹ منتقل۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر سے گرفتار کیا جانیوالا سہیل نامی شخص فتح جنگ کا رہائشی ہے۔ملک سہیل کشمیر الیکشن پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے آیا تھا ۔نوجوان سے برآمد ہونیوالا خالی تھا۔ 
دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر مشکوک شخص کی موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔چیئرمین سینٹ کا کہنا ہے کہ دونوں ایوانوں کے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں مسلح شخص کی موجودگی سوالیہ نشان ہے۔
قومی اسمبلی میں جمعیت علمااسلام کی چیف وہیپ شاہدہ اختر علی کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد کے حساس مقام ریڈ زون تک اسلحہ سمیت مشکوک شخص کا پہنچنا لمحہ فکریہ ہے۔
ساہدہ اختر علی نے کہا کہ وزیرداخلہ شیخ رشید اور پولیس کے اعلی حکام کو ہوش میں آنا ہوگا۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر مسلح شخص کا آنا پارلیمنٹیرین کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پارلیمنٹ ہاﺅس میں جمع کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ و ملازمین ہوشیار۔۔ محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں