سیلاب میں بارات کی آمد ۔۔ رخصتی کیسے ہوئی ؟ ویڈیو دیکھیں

Jul 12, 2021 | 16:24:PM

(24 نیوز)شدید سیلاب میں دلہا بارات لے جانے پر بضد لیکن پھر رخصتی کیسے ہوئے ؟ دلچسپ ویڈیو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں مون سون بارشوں کے باعث دریا بھر جانے کے باعث کئی گاو¿ں زیر آب آگئے لیکن دولہا کو اپنی دلہن کی رخصتی سے نہ روک سکے۔
 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن رخصت ہونے کے بعد اپنی سسرال بھی انہی کشتیوں میں سوار ہوکر جارہی ہے جس میں بارات آئی تھی۔
ضلع سمستی پور کے گاوں گوبرسیتہا ان دنوں سیلاب کے باعث زیر آب آیا ہوا ہے لیکن دلہا نے اپنی شادی کےلیے تین کشیتاں بک کیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ بارات لیکر دلہن کے گھر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ و ملازمین ہوشیار۔۔ محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں