(24 نیوز) شمالی وزیرستان میں بارہویں جماعت کی طالبات کے پرچے کے دوران سرکاری سکول پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق حملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیکر تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت بارہویں جماعت کی طالبات کا پرچہ ہو رہا تھا، دھماکے کے ذریعے امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، حملے کی تحقیقات جاری ہیں، کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے باریک بینی کے ساتھ حقائق جمع کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، جلد نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ و ملازمین ہوشیار۔۔ محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا