پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے ساتھ معاہدے کی تجدید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے ساتھ معاہدے میں مزید دو سال کی تجدید کر دی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ایس اے ایف مزید دو سال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنر رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں شاہد آفریدی فاونڈ یشن کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا تھا۔شاہد آفریدی فاونڈیشن آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ پی سی بی کا شراکت دار ہے، ماضی میں ایس اے ایف کا لوگو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی کٹس پر نمایاں طور پر موجود رہ چکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔شاہد آفریدی فاونڈیشن 2014 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد معاشرے میں بہتر حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا افراد کے لیے کام کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:شو بز میں کام اچھا اور برا ہو سکتا ہے۔ ۔اداکارہ مدیحہ امام