(ما نیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ بنوں۔
تفصیلا ت کے مطابق ایک انٹرویومیں محمد عرفان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے بعد اب آف سیزن میں اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں نے تسلیم کیا کہ فٹنس میں کمزور ہوں اس لیے آف سیزن اپنی فٹنس کو بہتر کرنے پر فوکس کیا ہے۔فاسٹ بولر نے کہاکہ وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے فٹنس کوبرقرا ر رکھنے کی پو ری کو شش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کل تیسرے ون ڈے میچ میں مد مقا بل