آزاد کشمیر کا الیکشن ہم جیتیں گے۔۔مریم نواز دھرنے کی تیاری رکھیں۔۔شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیر میں عمران خان کو پذیرائی مل رہی ہے، 25جولائی کو عمران خان حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ مریم نواز کے اندر دھرنے کی خواہش پیدا ہورہی ہے ،ہم الیکشن جیتیں گے یہ دھرنے کی تیاری رکھیں۔
پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مریم نواز اور بلاول نے الیکشن سے پہلے شور مچا رکھا ہے ،خطے کے حالات تحریک انصاف کی حکومت بننے کے متقاضی ہیں،عمران خان کشمیر کا کیس آگے کے کر جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مزید سکیورٹی بڑھائیں گے،پاک آرمی ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔ ا نہوںنے کہاکہ اب ہم ہفتہ وار وزارت داخلہ کی کارگردگی پر بریفنگ دیں گے،ایف آئی اے میں پندرہ پندرہ سال سے تعینات ملازمین کو ٹرانسفرکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف آئی اے میں جو لوگ تین تین سال سے تعینات کئے گئے تھے ان کا تبادلہ کیا گیا ہے،نادرا میں 39 لوگوں کو معطل کیا گیا ہے،ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ جعلی شناختی کارڈوں میں ملوث ہیں ان کو برطرف کیا جائے۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ تمام فاٹا میں تھری جی اور فور جی کھلنے جارہا ہے، کابینہ نے منظوری بھی دیدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی مرحلے میں کوئی حساس معاملہ ہوا تو ایجنسیوں کی درخواست پر وزارت داخلہ کچھ وقت کے لئے بند بھی کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کے کیسز اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑھ رہے ہیں،این سی او سی نے سخت ایس او پیز جاری کردیا۔ انہوںنے کہاکہ طورخم بارڈر پر جن لوگوں کی کرونا رپورٹ منفی آئی ان کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے،جن کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کو متعلقہ لوگوں کے حوالے کیا گیا ہے،ٹی ایل پی کے حوالے سے سمری کابینہ کو بھیج دی گئی ہے ۔کل کابینہ فیصلہ کریگی۔شیخ رشید نے کہاکہ تمام اداروں کو ترجمان اور سوشل میڈیا کے لئے ایک بندہ رکھنے کا کہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے سامنے جو آیا اس کے پستول میں گولیاں نہیں تھیں،پولیس مشکوک شخص کی تحقیقات کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے ساری زندگی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے،بھارتی لوگ پکڑے گئے جو پاکستان میں فساد پھیلانا چاہتے تھے۔ افغانستان کی صورتحال پر فارن آفس بات کریگا ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں فوج پولنگ بوتھ کے اندر تعینات نہیں کی جارہی ہے ،فوج نا کھڑی ہوتو لوگ الیکشن ڈبے اٹھاکر لے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں غیر جانبدار الیکشن کیلئے فورسز مانگی ہیں، سول آرمڈ فورسز کے ساتھ ضرورت پڑنے پر پاک آرمی کو بھی مدعو کیا جائےگا ۔
یہ بھی پڑھیں۔گڈی تو منگا لے ،تیل میں پواندی آں۔۔لاہورمیں معروف ماڈل قتل