(24 نیوز)نیپال کی سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کا بحال کرنے کا حکم دیدیاجو نگران وزیراعظم کے پی شرما نے مئی میں توڑ دی تھی ، عدالت عظمیٰ نے ان کے حریف شیر بہادر دیوبا کو وزیراعظم تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق نیپالی سپریم کورٹ نے حکم دیاہے کہ شیر بہادر دیوبا کو دو روز کے اندر وزیراعظم بنایا جائے،نیپالی سپریم کورٹ نے برطرف پارلیمنٹ کو بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا،5 رکنی بنچ کی سربراہی نیپالی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شمشیر رانا نے کی ۔شیر بہادر دیوبا کی جانب سے ایک ہفتے میں اعتماد کاووٹ لینے کاامکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سیلفی کا شوق 11افراد کی جان لے گیا۔۔۔ہوا کیا تھا جانیے!