(ما نیٹرنگ ڈیسک)یورو 2020 فائنل میں پینالٹی ککس پر گول نہ کرنے والے سیاہ فام کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بدسلوکی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بر طا نوی وزیراعظم بورس جانسن اور فٹ بال ایسوسی ایشن نے تعصب پر مبنی رویہ کی مذمت کی ہے۔ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو اس طرح تعصب کا نشانہ بنانا خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا رویہ اپنانے والوں کو اپنے فعل پر شرم آنی چاہیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دریں اثنا میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا رویہ برداشت نہیں کرینگے۔اور اس طرح کی شکا یا ت آنے پر بھر پو ر کا رروائی کی جا ئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ایک ہی ہدف ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کروں۔۔محمد عرفان