(24نیوز)ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ہلکی اور تیز بارش کے باوجود کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، جبکہ تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔
سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ کے اطراف بارش معتدل ہے اس میں پروازوں کو کوئی دشواری نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے چھوٹے طیاروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے باندھا گیا ہے، جبکہ بارش کے باعث تمام ایوی ایشن کمپنیز کو کھڑے طیاروں کو باندھنے کا کہا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ طوفانی بارش میں تیزہواﺅں سے کھڑے طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کا خدشہ ہوتا ہے،اس لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف ماڈل نایاب کی پوسٹمارٹم رپورٹ ۔۔ اہم انکشافات سامنے آگئے
کہیں یہ۔۔۔ایئر پورٹ پر کھڑے طیاروں کو باندھنے کا حکم
Jul 12, 2021 | 19:25:PM