(24 نیوز)سابق ممبر قومی اسمبلی میر احمدان خان بگٹی انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق میر احمدان خان بگٹی گزشتہ چند روز سے ہ نشتر ہسپتال ملتان میں زیرعلاج تھے۔انکی نماز جنازہ کل صبح(منگل کو ) 10 بجے ڈیرہ بگٹی سٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔جس کے بعد ان کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
میر احمدان بگٹی 2008 میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ٹکٹ پر این اے 265 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم 2013 کے انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی ۔۔ حکومت نے حتمی اعلان کردیا
سابق رکن قومی اسمبلی وفات پاگئے
Jul 12, 2021 | 20:00:PM