(24نیوز) لاہورپولیس نے ڈیفنس میں قتل ہونے والی ماڈل گرل نایاب کے ٹیلیفون کا کال ڈیٹا حاصل کر لیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے گھر سے اس کا موبائل فون غائب تھا ، قاتل گھرکے عقب سے فرار ہوا اورمقتولہ کا موبائل فون ساتھ لے گیا ۔پولیس کے مطابق فون کی معلومات سے قریبی دوستوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔معروف ماڈل نایاب کی پوسٹمارٹم رپورٹ ۔۔ اہم انکشافات سامنے آگئے
واضح رہے کہ اتوار کے روز ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقہ میں ماڈل کی گھر سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی، نایاب نامی ماڈل کو ممکنہ طور پر گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے زیادتی،ڈکیتی سمیت مختلف پہلوﺅں پرتفتیش شروع کر دی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں۔گڈی تو منگا لے ،تیل میں پواندی آں۔۔لاہورمیں معروف ماڈل قتل