(مانیٹرنگ ڈیسک)تیل مہندی کی رات ایکسیڈنٹ ہونے سے رضوان کی ٹانگ تین جگہ سے ٹوٹ گئی اور ہسپتال داخل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق شادی کے لئے عموماً کسی میرج ہال،گلی محلہ یا کسی کھلی جگہ کاانتخاب کیاجاتا ہے مگر ایک ایسی شادی بھی انجام پائی جو کہ ہسپتال میں ہوئی۔ گوجرانوالہ کے علاقہ دھونکل کے رہائشی رضوان کی ماریہ سے 9 جولائی کو شادی ہونا تھی،شادی کے روز دولہا زخمی ہونے پر دلہن شادی کرنے ہسپتال پہنچ گئی۔
دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر پرائیویٹ ہسپتال پہنچ گئی، نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دلہے کے ساتھ شادی کی تصویر بنائی۔ رضوان اٹلی سے گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے کے لئے آیا تھا۔
رضوان کی پانچ سال قبل گوجرانوالہ کی ماریہ سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی،رضوان کے گھر والوں نے ماریہ کے گھر والوں سے رشتہ مانگا تو وہ شادی کرنے پر راضی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ و ملازمین ہوشیار۔۔ محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا