بلوچ گلوکار کی سریلی آواز کے بھارت میں بھی چرچے, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بلوچ گلوکار وہاب علی بگٹی کے بھارتی گانا گانے کے بعد ان کی سریلی آواز کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستانی لوک گلوکار وہاب علی بگٹی اکشے کمار کی فلم کا گانا گا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ یہ وہی گانا ہے جو آج کل ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک میں صارفین اپنے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنی ویڈیو کے ساتھ لگاتے ہیں۔
اس ویڈیو کو بھارتی فضائیہ کے افسر کی جانب سے شیئر کیا گیا جس کے بعد اسے سننے والے پاکستانی گلوکار کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
मनोज मुंतसिर का लिखा केसरी फ़िल्म का गीत ‘तेरी मिट्टी’ को बलोच सिंगर वहाब अली बुगाटी ने बड़ी ख़ूबसूरती से आत्मसात किया है.
— Awanish Sharan (@AwanishSharan) July 11, 2021
सुनिये, दिल ख़ुश हो जायेगा.❤️ pic.twitter.com/Q4MrkoZ2YF
یہ بھی پڑھیں: ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ فا لوورز والی سنی لیونی نے مداحوں سے پوچھا انوکھا سوال۔۔ویڈیو وا ئرل