پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو 15 فیصد سپیشل الاﺅنس دینے کا فیصلہ

Jul 12, 2021 | 22:09:PM

(24 نیوز)سپیشل الاونس 2021 کے تحت بیسک سیلری میں 15 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے آفیسر و جوانوں کو 15 فیصد سپیشل الاﺅنس دینے سے قومی خزانے پر سالانہ تخمینہ 38 ارب روپے کا ہو گا ۔
یاد رہے کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف بھی مسلح افواج کو ملے گا ۔وفاقی کابینہ کل سپیشل الاونس کی منظوری دے گی۔وزارت خزانہ کی سمری پر کل وفاقی کابینہ منظوری دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ و ملازمین ہوشیار۔۔ محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرلیا

مزیدخبریں