ارجن کپو ر نے جھانوی کپور سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے

Jul 12, 2021 | 22:36:PM
ارجن کپو ر نے جھانوی کپور سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(ما نیٹرنگ ڈیسک) اداکار ارجن کپور کہتے ہیں کہ انھیں یہ بڑا عجیب اور نیا لگتا ہے جب جھانوی کپور انھیں ارجن بھیا کہہ کر مخاطب کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارجن کپور اور انکی بہن انشولا کپور اس وقت سے اپنی سوتیلی بہنوں جھانوی کپور اور خوشی کپور کے ساتھ رہنے لگے ہیں جب ان دونوں کی والدہ سری دیوی کا 2018 میں انتقال ہوا۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اب تک اپنی سوتیلی بہن کی جانب سے انھیں بھیا پکارنے کے لفظ سے مانوس نہیں ہوئے ہیں، البتہ انکا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی سوتیلی بہنوں کو کبھی یہ نہیں کہا وہ انھیں کس طرح مخاطب کریں۔

یا د رہے کہ  سیشن ود بالی وڈ فلم کلب کے موقع پر میزبان انیرودھا گوہا نے ارجن کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار جبکہ ان کے کافی ود کرن کے ایپی سوڈ کو کافی ود جھانوی کپور کا سب ٹائٹل دیا اور اسکا ترجمہ ارجن بھیا یا ارجن بھائی کے نا م سے کیا تھا ۔ 

ارجن کپو ر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی نئی چیز ہے، تاہم میں نے اسے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ وہ مجھے کس نام سے پکارے۔

واضح رہے کہ ارجن اور انشولا بونی کپور کی پہلی بیوی مونا شوری کپور سے پیدا ہوئے جبکہ جانہوی اور خوشی، بونی کپور کی دوسری بیوی سری دیوی کی بیٹیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یہ جوانی ہے دیوانی کی ہیروئن ایولن شرما کا آج جنم دن۔۔خو بصورت تصاویر سے ماں بننے کی خوشخبری شیئر کر دی