سری لنکا: سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

Jul 12, 2022 | 15:32:PM
سری لنکا،سابق ،وزیرخزانہ ،بیرون ،ملک ،روک
کیپشن: سری لنکا کے سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہےکہ انہوں نے ملک میں پیدا ہونے والے حالات کے بعد سری لنکا کے سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا ہے۔

سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ باسل راجا پاکسے ملک کے صدر کے بھائی ہیں جو وزارت خزانہ کے منصب پر فائز تھے۔

سری لنکن امیگریشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ان کے اسٹاف نے کولمبو ائیرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں آنے والے سابق وزیر خزانہ کو سروسز فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں سیاسی بحران: مظاہرین صدارتی محل میں داخل،صدر فرار

سری لنکا کے سابق وزیر خزانہ کی کولمبو ائیرپورٹ سے کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئیں جس میں کچھ لوگوں کو ان پر ملک چھوڑنے کی کوشش کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔