گاڑیوں کے فرش پر کارپٹ کیوں لگایا جاتا ہے؟

Jul 12, 2022 | 15:57:PM

(ویب ڈیسک )گاڑی میں اکثر سفر کرتے ہیں تو کیا کبھی آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ آخر اس کے فرش پر کارپٹ یا میٹ کیوں موجود ہوتا ہے۔گاڑیوں کے کارپٹ کی صفائی بہت مشکل کام ہے جب کہ کھانا، پانی، مٹی، گرد اور ہر قسم کا کچرا بھی اس کے اندر جمع ہوتا رہتا ہے۔

کارپٹ لگانے کا مقصد گاڑی کو خوبصورت بنانا نہیں بلکہ اس کی وجہ آواز کی شدت کو کم کرنا ہے۔ جب گاڑی جب چل رہی ہوتی ہے تو اس کے نچلے حصے سے ہر طرح کی آوازیں خارج ہوتی ہیں تو یہ کارپٹ ان آوازوں کو جذب کرلیتا ہے اور لگ بھگ 40 فیصد کو کیبن تک پہنچنے ہی نہیں دیتا۔

گاڑیوں کے کیبن میں شور کو کم کرنے کے لیے مختلف طریقوں کو استعمال کیا جاتا ہے مگر کارپٹنگ اس حوالے سے ایک سستا طریقہ ہے جب کہ کارپٹ کے استعمال کی ایک اور وجہ حرارت کو برقرار رکھنا ہے۔گاڑی کے دھاتی فرش میں حرارت کے کم ہونے کی بجائے کارپٹ انسولیشن کا کام کرتے ہوئے اور سرد موسم میں ہیٹر چلانے پر گاڑی کو گرم رکھتے ہیں۔

اور ہاں کارپٹ پر گرنے والا سیال فرش تک نہیں پہنچتا جس سے زنگ یا دیگر نقصان کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

مزیدخبریں