وزیراعظم کی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، بڑی خبر

Jul 12, 2022 | 16:34:PM
وزیراعظم ,محکموں ,الرٹ ,ہدایت، بڑی ,خبر
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے متوقع مزید مون سون بارشوں پر وفاقی اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے سندھ، بلوچستان سمیت  ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا: سابق وزیرخزانہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد، تعاون  اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے۔عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں۔ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں این ڈی ایم اے کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ عید کی تعطیلات میں آپ نے عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا مظاہرہ کیا۔ پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمے دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں۔