ن لیگی وزیرعہدے سے مستعفی، بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صوبائی وزیرقانون ملک احمد خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بھیجا تھا۔ جسے منظور کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملک احمد خان جنوبی پنجاب میں ن لیگ کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق بھی وزارتوں سے استعفے دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، بڑی خبر
خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن 17 جولائی کو ہوں گے جس کیلئے تحریک انصاف اور ن لیگ نے بھرپور انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت مریم نواز جبکہ تحریک انصاف کی عمران خان خود کر رہے ہیں۔
یہ نشستیں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہوئی تھیں۔