دلی خواہش ہے بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں ، آصف زرداری

کیپشن: آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ دلی خواہش ہے زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں ۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں آصف زرداری نے زرداری ہاﺅس میں پارٹی کارکنوں و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سندھ میں مضبوط ہیں اسی طرح پارٹی پنجاب میں بھی موجود ہے،لاہور کو ہیڈکوارٹر بناﺅں گا، پارٹی کو پنجاب میں بھی فعال و مضبوط بنائیں گے، ان کا کہناتھا کہ کارکن میرے دست و بازو ہیں مجھے اپنے کارکنوں پر فخر ہے ،سابق صدر نے کہاکہ دلی خواہش ہے زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں ۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم کا عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ