طے ہوچکااس بار سلیکشن نہیں الیکشن ہوں گے، امیر حیدر ہوتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت میں وزارت نہ لینا میری تجویز تھی،میری تجویز سے پارٹی نے اتفاق کیا، اے این پی نے وزارت نہ لے کر اتحادیوں کو موقع دیا۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہاکہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو شرائط نہ رکھیں،مرکزی حکومت اپنی مدت پورا کرے گی،رہنما اے این پی کا مزید کہناتھا کہ معیشت انڈرپریشر ہے غریب اورمڈل کلاس کی حالت ٹھیک نہیں،شہباز شریف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں،اداروں نے موقع دیا توبہتری آئے گی،انہوں نے کہاکہ طے ہوچکاہے کہ اس بار سلیکشن نہیں الیکشن ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، وزیراعظم کا عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ