(24 نیوز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق آج پیٹرولیم ڈویژن کی سمری آئے گی ،آج ہی سمری وزیراعظم کو بھجوا کر ان کی ہدایت کے مطابق فیصلہ ہو گا،ان کا کہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان بھی آج ہی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کومنتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے قربانی دی اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے ، وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے ،عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان روانگی سے متعلق اسحاق ڈار کا اہم بیان