ڈالر  کی قیمت میں پھر کمی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Jul 12, 2023 | 10:33:AM
ڈالر  کی قیمت میں پھر کمی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کا  فنڈز موصول ہونے کے بعد ڈالر  کی قیمت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے،انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 82 پیسے جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپے سستا ہو کر280روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 276روپے 75پیسے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپےسستا ہو کر304روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپے سستا ہو کر360روپے کا ہوگیا،اماراتی درہم 77روپے 30پیسے پر برقرار رہا جبکہ سعودی ریال 50پیسے سستا، 73روپے 70پیسے کا ہو گیا ۔

گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالرایک روپے 23 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہواتھا.

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں افسوسناک واقعہ،ایک ہی خاندان کے 10 افراد  زندہ جل گئے،زندہ بچ جانے والے نے سارا واقعہ بیان کر دیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبارکامثبت آغاز ہواہے ،ہنڈریڈ انڈیکس میں 141پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، 100انڈیکس میں 141پوائنٹس کااضافہ ہو گیا، 100انڈیکس 45297کی سطح پرپہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارہ حادثے کا شکار،ویڈیو  دیکھ کر دل دہل جائیگا