(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے قائد ،سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں لیگی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معیشت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اس دوران نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کرےگا اور عوام خوشحال ہوں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کےمسائل کوحل کرنا ہمارا فرض ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبریں،سعودی عرب سے 2ارب ڈالر موصول ہوگئے،پاکستانی روپے میں جان آ گئی۔
ایگزیکٹوبورڈ اجلاس سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان کا بیرونی فنانسنگ کا پلان بھی منظور کرلیا،کل ایگزیکٹوبورڈ اجلاس میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی ۔