(جمال الدین جمالی)پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کا معاملہ،سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام نے اعتراض عائد کو دیا۔
جیل حکام نے پرویز الہی کو ضمانت منظور ہونے کے باوجود رہا نہ کیا،جیل حکام نے اینٹی کرپشن کورٹ کی درخواست دائر کر دی،جیل حکام نے استدعا کی کہ عدالتی کا مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا وضاحت کی جائے ،سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے جیل حکام کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیمپ سپرہنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپرہنڈنٹ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا وضاحت کریں، سی اسی او اینٹی کرپشن رضوان نواز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی
عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا،عدالت نے ضمانت کو جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ سے مشروط کیا تھا۔