(ویب ڈیسک)زرمبادلہ کے ذخائرکم،ادائیگیاں زیادہ،آئی ایم ایف فنڈنگ معطل کیوں رہی؟امریکی جریدے بلوم برگ نے بڑا انکشاف کردیا ۔
امریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے اور پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرقرضے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس آج ہوگا۔
ضرور پڑھیں :ڈالر کی قیمت میں پھر کمی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
بلوم برگ کا کہنا ہےکہ اسٹاف لیول معاہدے پر پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، پاکستان کو مالی سال 2024 میں 23 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ ضروری ریفارمز پر عمل کرانے اور سیاسی صورتحال کے سبب معطل رہی۔