(24نیوز)درآمدات پر پابندی لگانے کے اثرات سامنے گئے،مالی سال2023 میں خام مال کی درآمدات میں 31.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مالی سال2022-23 میں خام مال وانٹرمیڈیٹس کی درآمدات 18ارب ڈالرز رہیں ،مالی سال 2021-22 میں خام مال وانٹرمیڈیٹس کی امپورٹس 26 ارب33 کروڑ ڈالرز تھیں،گزشتہ مالی سال انرجی مصنوعات کی درآمدات میں 28.8 فیصد کمی ہوئی ،مالی سال 2023 میں انرجی پراڈکٹس کی امپورٹس 18ارب 52 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں پھر کمی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ مالی سال کیپٹل گڈز کی درآمدات میں 41 فیصد کمی ہوئی،مالی سال 2023 میں کیپٹل گڈز کی امپورٹس5 ارب81کروڑ ڈالرزرہیں ،گزشتہ مالی سال کنزیومر گڈز کی درآمدات میں 34.6 فیصد کمی ہوئی ،مالی سال2023 میں کنزیومر گڈز کی درآمدات3 ارب15 کروڑ ڈالرز رہیں،گزشتہ مالی سال کووڈ ویکسین کی امپورٹس صفر رہی،مالی سال2021-22 میں کووڈ ویکسین کی درآمدات2 ارب60 کروڑ ڈالرز تھیں۔