(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اور اداکارہ نتاشہ حسین نے شہروز سبزواری کو اقرباپروری کی مثال دیتے ہوئے اداکار نہ ماننے کے ردعمل پر معافی مانگ لی۔ اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
ایک پروگرام میں شوبز میں اقربا پروری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نتاشہ حسین نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ شہروز سبزواری کو بڑے کردار ان کے والد کی وجہ سے مل رہے ہیں۔ نتاشہ نے مزید کہا کہ وہ شہروز کو اداکار نہیں مانتی تاہم ان کے والد بہروز سبزواری بہترین اداکار ہیں۔
اس بیان کے بعد مختلف اداکاروں نے پروگرام میں شامل کیے گئے ایسے سوالوں کو پوچھنے کو اچھا قرار نہ دیا۔
تاہم بعد میں نتاشہ حسین نے اپنا بیان واپس لیتے ہوئے شہروز سبزواری سے معافی مانگی۔ نتاشہ نے لکھا کہ میں اپنے بیان پر معافی چاہتی ہوتی۔
انہوں نے لکھا کہ میں نے ایسا کہا تھا مگر میرا مطلب یہ نہ تھا۔ نتاشہ نے لکھا کہ شہروز اچھا اداکار ہے جسے غلط طور پر لیا ۔ نتاشہ نے یہ بھی لکھا کہ پاکستان اس وت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ہھر بھی لوگوں کے پاس اتنا فضول وقت ہے کہ لوگ یہ کر رہے ہیں۔ نتاشہ نےمزید لکھا کہ بھائی معاف کردو اور اپنی زندگی پر فوکس کرو۔ لوگوں کو بات پکڑنے کا فن انٹرٹینمنٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی شہروز کو مخاطب کرتے ہوئے معذرت کی۔