بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون، ٹیسٹ میں بھی تین درجے ترقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔
بیٹرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ چوتھے، مارنس لبوشین پانچویں اور جو روٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلی اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں کھیلیں گے نہ جے شاہ پاکستان جائیں گے،بھارت
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
دوسری جانب ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔
پاکستان کے فخر زمان کی تیسری اور امام الحق کی چوتھی پوزیشن بھی برقرار ہے۔
ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔