(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی درخواست کا معاملہ،درخواست گزار عون چودھری نے رجسٹرار کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کردی۔
درخواست گزار عون چودھری نے اپیل میں استدعا کی کہ رجسٹرار آفس کا 10 جولائی کو درخواست واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے،درخواست کونمبر الاٹ کرکے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،درخواست گزار موقف اختیار کیا کہ رجسٹرارکی جانب سے درخواست پر لگائے گئے اعترضات غیر ضروری ہیں۔
رجسٹرارآفیس نے عون چودھری کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی،عون چودھری نے سپریم کورٹ سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی استدعا کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل ہو گئی