داسو میں چینی انجینیئرز کی بس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ملزم مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میں داسو ڈیم پر چینی انجینیئرز کی بس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ملزم طارق رفیق افغانستان کے صوبے کنڑ میں مارا گیا۔ طارق رفیق بٹن خراب کی عرفیت سے بھی جانا جاتا تھا۔
چینی انجینیئرز کی بس پر حملے کا مرکزی ملزم بدنام زمانہ دہشت گرد طارق رفیق واقعے کے بعد سے مفرور تھا اور 26 اپریل 2022 کو کراچی میں چینی زبان کے مرکز پر خود کش حملے کا منصوبہ ساز یہی تھا۔
طارق رفیق کی ایک آنکھ خراب ہے جس کی وجہ سے اُسے بٹن خراب کی عرفیت سے بھی جانا جاتا تھا۔ وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دہشت گرد گروپ کا سرغنہ بھی تھا۔
BREAKING: The Prime accused in attacking and facilitating attacks against the Chinese installations in Pakistan and Afghanistan, Muhammad Tariq Rafiq alias Button Kharab has been killed near Paich Dara, Kunar Province, Afghanistan. “He has gone out of communication since… pic.twitter.com/4HSgirZaBW
— The Khorasan Diary (@khorasandiary) July 11, 2023
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سینیئر کمانڈر نے میڈیا کو بتایا کہ طارق رفیق گزشتہ روز سے کسی کے رابطے میں نہیں ہے لیکن اُن کی لاش دیکھنے تک قتل کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے بھی طارق رفیق کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 14 جولائی 2021 کو داسو میں خودکش بم دھماکے میں 9چینی انجینئیرز ، 2ایف سی اہلکار اور 2 مقامی افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 27 چینی اور 5 مقامی افراد زخمی ہوئے تھے۔ نومبر 2022 میں عدالت نے دو مجرموں محمد حسین کو13 بارسزائے موت، 15 لاکھ روپے جرمانہ اور محمد آیاز عرف جانباز کو 13 بار سزا ئے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ طارق رفیق مفرور تھا۔