تھانے کے قریب تاجر سے 24 لاکھ کی ڈکیتی، ملزمان فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے ملیر سٹی تھانے کے قریب سیمنٹ اور سریے کا تاجر دکان سے 24 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔
تاجر دکان سے کیش لے کر بینک میں جمع کرانے جارہا تھا کہ ملیر کورٹ کے سامنے مسلح موٹر سائیکل سوار نے رقم لوٹنے کے لیے اس کا تعاقب کیا۔ خطرہ بھانپ کر تاجر نے قریبی پیٹرول پمپ پر پہنچ کر بچنے کی کوشش کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں تاجر کو پیٹرول پمپ پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا لاہور ایئرپورٹ 2 ماہ کے لیے بند ہو رہا ہے؟
اسٹریٹ کرمنلز نے پیٹرول پمپ پر موجود گارڈ اور شہریوں کی موجودگی میں دن دہاڑے رقم لوٹی۔ مرکزی شاہراہ پر ملیر کورٹ اور تھانہ واقع ہے جبکہ ٹریفک پولیس بھی ہر وقت وہاں موجود رہتی ہے۔
واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم واقعے کو 2 روز گزرنے کے باوجود پولیس ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے۔