وزیرخزانہ نے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر ٹائم لائن مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر ٹائم لائن مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے کا جائزہ لیا گیا، ایوی ایشن ڈویژن نے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا،اجلاس کو ایئرپورٹس کے فنانشل ایڈوائزر ، ٹرانزیکشن سٹرکچر پر بریف کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے ایک ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت کردی،وزیر خزانہ نے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر ٹائم لائن مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! ٹیچر نے ایسی حرکت کردی کہ دسویں جماعت کی طالبہ پنکھے سے جھول گئی