گلگت بلتستان ؛وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان اشتہاری نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلگت بلتستان میں وزرات اعلیٰ کے امیدوار گلبر خان مردان عدالت سے اشتہاری نکلے ۔
تفصیلات کے مطابق حاجی گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب ہیں ،مردان کی عدالت نے گلبر خان کی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں ،گلبر خان کے خلاف جعلی چیک کی ایف آئی آر جولائی 2015 میں درج کی گئی،حاجی گلبرخان کا 22 لاکھ روپے بینک چیک جعلی قرار دیا گیا تھا۔
مردان کے شہری سینیٹر فیصل سلیم نے گلبر خان پر جعلی چیک کی ایف آئی آر درج کررکھی ہے،حاجی گلبر خان پی ٹی آئی فارورڈ بلاک اور ن لیگ کے متفقہ امیدوار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب ہے تو کیا ہوا، شادی بھی ضروری ہے, وزیر اعلیٰ کی نوجوان کی شادی میں شاندار انٹری