عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا،پاکستان میں سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلسل دوسرے روز عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک بھی میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 1946 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونا سستا ہو گیا ،ایک تولہ سونا 500 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 74 ہزار897 روپے ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران؛ مظاہروں کی حمایت پر ایرانی گلوکار کو قید کی سزا