(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی عہدے کے بعد پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت بھی ختم کردی۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کے بعد کپتان اور پرویز خٹک کے راستے جدا ہو گئے تھے، جس پرچیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کوپارٹی عہدے سے فارغ کردیاتھا، تاہم پارٹی رہنماﺅں کا الگ گروپ بنانے کی اطلاعات پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کیاگیا تھا،پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر کارروائی کی گئی ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! ٹیچر نے ایسی حرکت کردی کہ دسویں جماعت کی طالبہ پنکھے سے جھول گئی