یو اے ای سے اسٹیٹ بنک کو 1 ارب ڈالر موصول ہوگئے، اسحاق ڈار

Jul 12, 2023 | 19:31:PM

(24نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کو موصول ہوئے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج 12 جولائی کو ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ ہمارے برادر دوست ملک متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کلئیرنگ ہاؤس فیڈرل ریزرو بنک نے تصدیق کی ہے کہ ہمارے اکاؤنٹ میں یہ رقم بھیج دی گئی ہے اور اسٹیٹ بنک کو مل گیا ہے، اس سے اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر سے بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی ولی عہد کےسٹیٹ بینک میں 2ارب جمع کروانے پر وزیراعظم مشکور

انہوں نے کہا کہ کل سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آئے تھے اور آج یہ ایک ارب ڈالر ڈپازٹ ہوئے ہیں اور دو دن میں 3 ارب ڈالر سے اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کیے جائیں گے تو اس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والے ایک ارب ڈالر شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے ماضی قریب میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے کر تعاون کریں گے تو وہ ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں