کیا ڈرامہ ہے ججز نے کس کو بہترین قرار دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کیا ڈرامہ ہے مکرم کلیم کے ساتھ سیزن 3 کو ملک بھر میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے کیونکہ یہ پراجیکٹ مین سٹریم میڈیا کی طرف سے اٹھایا جانے والا پہلا اقدام ہے جو پاکستانی عوام کو ان کے پسندیدہ ڈراموں کے غیر جانبدارانہ تجزیے فراہم کرتا ہے۔
اس آرٹیکل میں24 نیوز اپنے قیمتی قارئین کو نا صرف شوبز کی خبروں اور نامزد کردہ ستاروں کے بارے میں آگاہ کرے گا بلکہ کیا ڈرامہ ہے کے میزبان مکرم کلیم اور پاکستانی انٹرٹینمنٹ سیکٹر کی کامیاب شخصیات مرینہ خان، روبینہ اشرف، اور نادیہ جمیل پر مبنی جج پینل کا مکلمل تجزیہ بھی پیش کرے گا۔
View this post on Instagram
کیا ڈرامہ ہے کے جج پینل کے مطابق کوئی حیرت کی بات نہیں کہ یمنا زیدی کو 'تیرے بن' میں میرب کا کردار باخوبی نبھانے پر'ہفتے کی بہترین خاتون اداکارا' منتخب کیا گیا ۔نادیہ، مرینا اور روبینہ کی جانب سے تیرے بن میں اداکار وہاج علی کی 'مرتسم' (ایک غیر روایتی جاگیردار) کے طور پر پیش کی گئی شاندار اداکاری کے حوالے سے بہت سارے دلچسپ تاثرات سامنے آئے ۔
جبکہ کیا ڈرامہ ہے کی جج اداکارہ نادیہ جمیل اس وقت رونے لگیں جب سیٹ پر ججز نے وہاج علی کی جدوجہد کے حوالے سے گہری گفتگو کی۔نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ وہاج علی اپنے شوبز کیریئر کے آغاز سے ہی شہرت کا حقدار ہے۔
کیا ڈرامہ ہے کے جج پینل کے مطابق 'ہفتے کے بہترین مرد اداکار' کا اعزاز صرف اور صرف وہاج علی کو پیش کیا جانا چاہیے۔سراج الحق کو ’ہفتے کے بہترین ڈائریکٹر‘ کا ایوارڈ دیا گیا ہے جب کہ عدنان سرور نے متعلقہ کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
View this post on Instagram